راولپنڈی( وقائع نگار خصوصی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح اور مقدمات کی سماعت کاحق اوپرسے نیچے تک پوری طرح استعمال کرے توہی شفافیت نظرآئے گی ،لیکن جانبداری یاعدم غیر جانبداری کی بومحسوس نہ ہوتو بہت خوش آئند ہے اورپھر ان فیصلوںسے کسی کوزیادہ پریشانی بھی نہ ہوگی ۔مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میںتازہ سیاسی وعدالتی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح عدالت عظمیٰ اپنامثبت کردار اداکررہی ہے اگراس میںتسلسل رہے اور اپر کورٹس سے لوئر کورٹس تک یکسانیت آجائے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی اورملک سیاستدانوںکی اجارہ داری سے باہر نکل آئے گا۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والوںکا میرٹ اپناتیار کردہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ کے الیکشن میںووٹوںکی خریدوفروخت کوئی نئی بات نہیںبس اس دفعہ شورزیادہ اٹھاہے اورچوربھی چورکوچورہی کہہ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ووٹ فروخت کرناجرم ہے توخریدنا بھی جرم ہے دونوںبرابر کے شریک ہیں،انہوںنے کہاکہ یہ کہنے والے کہ ووٹ اور رائے عامہ کا احترام کیاجائے ’’ہم ان سے کہتے ہیںکہ وہ ووٹرزکا احترام کرنا بھی سیکھیںاور الیکشن جیتنے کے بعد دین دشمنی ،قادیانیت نوازی اورمنکرین ختم نبوت کونوازنے کی پالیسیاںنہ اپنایا کریں‘‘ ۔
عدلیہ مخالف مہم چلانے والوںکا میرٹ اپناتیار کردہ ہے،مجلس احراراسلام
Apr 21, 2018