ہماراجوہری ادارہ ہر قسم کے متوقع اور غیرمتوقع حالات کیلئے تیار ہے، روحانی

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کیلئے تیار ہے۔ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دارالحکومت تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کیلئے تیار ہے۔جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے ،جبکہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن