ن لیگ انتخابات میں ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے سے میدان میں آئے گی،وزیر اعظم

Apr 21, 2018 | 20:23

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی جبکہ الیکشن میں نعرہ ووٹ کوعزت دوہوگا اور اسی نعرے سے انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرے گی،نگران وزیراعظم بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے یہ معاملہ خورشیدشاہ کےساتھ طے کریں گے۔لندن میں میڈ یاسے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگاابھی کچھ نہیں کہہ سکتے یہ معاملہ سید خورشیدشاہ کے ساتھ طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے زیر صدارت میں پارٹی سے متعلق اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،اس اجلاس میں اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں اور وہی واپس جائیں گے۔

مزیدخبریں