اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں امریکہ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کے اندر فائرنگ رینج بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے رواں سال ہی فائرنگ رینج کی تعمیر کے لیے ٹینڈرزبھی طلب کر لیے گئے ہیں ۔ منصوبے پرایک سے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں فائرنگ رینج بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔امریکی سفارت خانے میں فائرنگ رینج کے ساتھ ساتھ اسلحہ گودام اور اسلحہ صفائی شیڈ بنایا جائیگا ۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈر کے مطابق یہ سہولیات بھی فائرنگ رینج کا حصہ ہیں۔امریکی سفارت خانہ رواں برس اسلام آباد میں فائرنگ رینج تعمیر کرنا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے میں توسیع کے حوالے سے اس سے قبل بھی خبریں آتی رہیں۔ دوسری جانب ترجمان امریکی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ اپنے کمپائونڈ میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بنا رہا فائرنگ رینج پولیس کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ امریکی سفارتخانہ فائرنگ رینج کی توسیع میں مالی معاونت کر رہا ہے سفارتخانہ وفاقی پولیس کی پہلے سے موجود فائرنگ رینج کو اپ گریڈ میں معاونت کر رہا ہے۔
امریکی سفارتخانے میں فائرنگ رینج بنانے کی اطلاعات، ترجمان کی تردید
Apr 21, 2019