اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں گرفتار ملزم شاہد رفیع کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کر دیا۔سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔نیب نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے شاہد رفیع کو احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔سماعت کے موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم شاہد رفیع کے قبضے سے گرفتاری کے وقت کچھ دستاویزات ملی ہیں، مزید برآمد کرنی ہیں۔