فرنچ اوپن ٹینس: ڈین ایونز ‘ جوہانا کونتا‘ کیٹی بولٹر نے مین ڈرا میں جگہ بنا لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایونز مینز، جوہانا کونتا اور کیٹی بولٹر آئندہ ماہ شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے ویمنز سنگلز مین ڈرا میں شامل ہو گئیں۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ 20 مئی سے 9 جون تک کھیلا جائے گا۔عالمی نمبر 89 ایونز نے دو برسوں میں پہلی بار رینکنگ کی بنیاد پر میگا ٹورنامنٹ کے مین ڈرا تک رسائی حاصل کی ہے اور وہ ایونٹ میں ہم وطن کھلاڑیوں کائل ایڈمونڈ اور کیمرون نوری کو جوائن کریں گے جبکہ جوہانا کونتا اور کیٹی بولٹر نے ویمنز سنگلز مین ڈرا میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن