ڈھاکہ (آئی این پی ) چین اور بنگلہ دیش پولیس کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے، دونوں کے درمیان وزرا کی سطح پر باقاعدہ اجلاس کا نظام قائم کیا جائے گا ، چین مسلسل بنگلہ دیشی پولیس کو جدید تربیت فراہم کرتا رہے گا۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے ،انہوں نے کہا کہ چین کے دورے کے دوران انہوں نے چین کے وزیر برائے پبلک سیکیورٹی امور جاو کہ جھی کے ساتھ دونوں ملکوں کے گزشتہ سال اکتوبر میں دستخط کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد اور تعاون کے فروغ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان وزرا کی سطح پر باقاعدہ اجلاس کا نظام قائم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین مسلسل بنگلہ دیشی پولیس کو جدید تربیت فراہم کرتا رہے گا۔اس کے علاوہ، دونو ں فریقوں نے بنگلہ دیش میں آگ پر قابو پانے اور انسداد منشیات سمیت دیگر امور کو بہتر کرنے پر بات جیت کی۔