ابھی نندن کی پوسٹنگ سری نگر سے ہٹا دی گئی

Apr 21, 2019

نئی دہلی(صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پوسٹنگ سری نگر ایئر بیس سے ہٹا دی گئی۔بھارتی میڈیاکے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پائلٹ ابھی نندن کی دوسری جگہ پوسٹنگ کی گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ابھی نندن کی نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں