پشاور(صباح نیوز)خیبرپی کے کا نیا مجوزہ بلدیاتی نظام اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا۔جماعت اسلامی،جمعیت علما اسلام (ف)،ن لیگ اور قومی وطن پارٹی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ مجوزہ نظام میں مقامی حکومت کا بنیادی ڈھانچہ مسخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بلدیاتی نظام کو زبردستی منظور کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔اپوزیشن رہنمائوں نے اعلان کیا کہ اسمبلی فلور پر لوکل گورنمنٹ کے مجوزہ قانون کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
خیبر پی کے نیا مجوزہ بلدیاتی نظام اپوزیشن نے مسترد کر دیا
Apr 21, 2019