خوراک کی حفاظت یا گندم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ، وزارت خوراک

Apr 21, 2019

اسلام آباد( آن لائن ) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں خوراک کی حفاظت یا گندم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور حالیہ بارشوں اور طوفانی موسم سے گندم، مکئی اور چنے کی فصلوں کو جو نقصان پہنچا ہے وہ صرف درمیانے درجے کا تھا۔ایک بیان میں وزارت خوراک کی جانب سے کہا گیا کہ صورتحال گندم کی کمی کی طرف اشارہ نہیں کرتی اور گندم کی قلت سے متعلق قیاس آرئیاں غلط ہیں۔اس حوالے سے وزارت حالیہ بارشوں، خاص طور پر پنجاب میں فصلوں کے نقصانات اور متاثرہ گاں سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے صوبائی محکمہ زراعت سے مکمل رابطے میں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ محبوب سلطان خود اس تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وزارت دیگر فصلوں کا ڈیٹا حاصل کر رہی ہے اور محکمہ زراعت پنجاب نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے تمام علاقوں تک رسائی کے لیے کام کر رہا ہے جبکہ وزارت دیگر صوبوں سے بھی ڈیٹا حاصل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں