کراچی( آن لائن ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کے نادر زیورات اورکرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کے مطابق تھائی لینڈ جانے والے اسرار محمد نامی مسافر کے قبضے سے 115 تولے قدیم سونا اور20تولے چاندی کے زیورات بر آمد کر لیے گئے ہیں۔محمد فیصل کے مطابق تلاشی کے دوران مسافر سے گیارہ ہزار دو سو پچاس ڈالر بھی ملے ہیں۔