لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی اس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے سیکرٹری صنعت طاہر خورشید کو چیئرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم فرحت عباس کی چیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرری کے بعد سیکرٹری صنعت طاہر خورشید کے پاس چیئرمین ٹیوٹا کا اضافی چارج نہیں ہے۔
چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد و ضوابط کے مطابق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد ہے: شہباز گل
Apr 21, 2019