نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وفد کی مزاراقبال پر حاضری ‘فاتحہ خوانی

لاہور(نیوزرپورٹر) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے سلسلے میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیداران و کارکنان نے سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد اور تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کی قیادت میں مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ۔مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، تحریک پاکستان کے کارکن میاں ابراہیم طاہر، نظریۂ پاکستان فورم پشاور کے صدر ملک لیاقت علی تبسم، نظریۂ پاکستان فورم آزادکشمیر کے صدر مولانا محمد شفیع جوش، محمد یٰسین وٹو، منور باجوہ ،کشور باجوہ، نواب برکات محمودا ور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدسمیت حکیم الامت سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادموجود تھی۔ مولانا محمد شفیع جوش نے علامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندیٔ درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔الحاج اختر حسین قریشی نے خوبصورت اندازمیں کلام اقبالؒ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن