پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی انتظامیہ کوپانچ لاکھ روپے ہرجانے کانوٹس

Apr 21, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)مقامی خاتون وکیل کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی انتظامیہ کو پانچ لاکھ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ینگ لیڈی لائر کنول شہزادی نے اپنے سینئر وکیل ناصر اقبال صدیقی کے ذریعے یونیورسٹی لاء کالج کو بھجوائے جانے والے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ وہ شیخوپورہ کی رہائشی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی لاء کالج سے ڈپلومہ کیا اور جب وہ اپنا ڈپلومہ لینے گئیں تو لاء کالج کی لائبریری سٹاف نے انہیں کہا کہ آپ ہماری بک واپس کریں یا اسکی قیمت ادا کر دیں تو آپکو ڈپلومہ دیا جائے گا۔کوئی کتاب نہ لینے کے باوجودایک ہزار روپے قیمت کے طور پر ادا کر دئیے لیکن اس کے باوجود انہیں درجنوں چکر لگوائے گئے اور عزت نفس کو مجروح کیا گیا۔ لائبریری سٹاف محمد جمیل، محمد یونس سلیم او ر افراء کو فریق بناتے ہوئے قانونی نوٹس میں یونیورسٹی کے وی سی، چانسلر گورنر پنجاب اور پرنسپل لاء کالج کو بھی کہا گیا ہے کہ نوٹس کے 15 دن کے اندر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے دوسری صورت میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

مزیدخبریں