لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورپولیس نے ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیاہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق 06ایس پیز،25ڈی ایس پیز ،83انسپکٹرز،122ماتحت افسران اور 3200کے قریب اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تمام ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی نگرانی خود کریں گے۔سکیورٹی کے لحاظ سے گرجا گھروں کو کیٹگری A,B,C&Dمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے کے 62، کیٹیگری بی کے 78اور کیٹیگری سی اور ڈی کے 454گرجا گھروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ گرجا گھروں کے اطراف میں سرچ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس کے گشت کو بھی مزید موثر کیا گیا ہے۔
لاہورپولیس نے ایسٹر کے موقع پرسکیورٹی پلان جاری کردیا
Apr 21, 2019