لاہور( کامرس رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی مہنگائی کو طوفان آ گیا ہے جو تشویش کا باعث ہے ،اپریل کے پہلے دس روز میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے حساس اشاریوں میں0.35فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کیلئے ریلیف کا ذریعہ بنانا ہے تو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی مہنگائی کوطوفان آگیا:میاں عثمان
Apr 21, 2019