چھانگا مانگا (نامہ نگار) چھانگا مانگا کے علاقے بھوئے آصل کی پولیس چوکی کے عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی بھوئے آصل کا انچارج اور دیگر عملے کی جانب سے ناروا سلوک کی شکایت پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چوکی انچارج کا رویہ انتہائی غیرشائستہ ہے اور سرعام رشوت کا بازار گرم ہے۔ انہوںنے ڈی پی او قصور سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔