بہاولپور:نجی کلینک میں توڑ پھوڑ، تحریک انصاف کے ڈویژنل صدرکیخلاف مقدمہ

Apr 21, 2019

بہاولپور(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹرکے نجی کلینک میں گھس کرغنڈہ گردی کرنے اس کے اہل خانہ کومحبوس بنانے اورمارپیٹ کرنے پرپاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدرکیخلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج، سول ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرضیانے تھانہ صدرمیں درخواست دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدرفرزندعلی گوہیر نے اپنے12,10 ساتھیوں کے ہمراہ دیوان والی پل پرواقع اس کے نجی کلینک پناہ پردھاوابولاوہ میری نجی رہائش گاہ کاگیٹ توڑ کرگن پوائنٹ پراندرداخل ہوئے مجھے زدوکوب کیااوراہل خانہ کومحبوس بناکر پرائیویٹ کلینک میں توڑ پھوڑ کی ہراساں کیااوردھمکیاں دیں میرا20 ہزارروپے مالیت کاموبائل فون چھین لیااورمیری اسسٹنٹ یاسمین کوہراساں کیااسوقت کلینک پرکچھ صحافی بھی موجود تھے جن کی مداخلت پرفرزندعلی گوہیرنے انہیں بھی دھمکیاں دیں۔ پولیس صدرنے فرزندعلی گوہیرکیخلاف452 ت پ،379 ت پ،148 ت پ،149 ت پ،342 ت پ اور427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نے فرزندعلی گوہیر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں