رحیم یارخان، پولیس پارٹی پر حملہ، فائرنگ،2 اہلکارزخمی،3ملزم کو چھڑا لے گئے

Apr 21, 2019

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)پولیس پارٹی پر حملہ، فائرنگ،2 اہلکارزخمی،3ملزم کو چھڑا لے گئے۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شیدانی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حفیظ اور کانسٹبیل عامرمختلف مقدمات میں ملوث تین ملزمان اللہ دتہ، افضل اور سراج کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیکر واپس آرہے تھے کہ تھانہ صدر کی حدود بستی عظیم شاہ کے علاقہ میں مسلح ملزمان نے تینوں ملزمان کوچھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جبکہ زیر حراست ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکاروں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حفیظ، کانسٹبیل عامر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ساتھیوں کو چھڑا کرفرار ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ واقع کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گھیرا ڈال لیا اور ملزمان کا تعاقب جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت بھی کی ۔

مزیدخبریں