فیصل آباد(آئی این پی)10روز پہلے آسڑیلیا میںقتل ہو نے والہ نوجوان آبا ئی علاقے میں سپرد خاک تفصیلات کے مطا بق نواحی علاقے چک نمبر 103 کا رہا ئشی محمد جمیل روز گار کے حصول کے لیے آسڑ یلیاں میں مقیم تھا کہ 10روز قبل اسکا اپنے پاکستا نی دوست سے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا دوست نے تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا تھا گز شتہ روز قتل ہو نے والے نوجوان کی نعش آبا ئی گائوں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا علاقے میں ہر آنکھ اشک بار تھی متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
فیصل آباد: 10روز پہلے آسڑیلیا میں قتل ہونے والا نوجوان آبا ئی علاقے میں سپرد خاک
Apr 21, 2019