خان پور (نیوز رپورٹر) دیہی مرکز صحت سہجہ کی بے حسی روڈ حادثہ زخمی ہونے والے 2 افراد کو ڈرپ لگا کر ایمبولینس کی بجائے رکشہ پر ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ سہجہ کے رہائشی خادم حسین اور اللہ وسایا روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثاء طبی امداد کے لیے نزدیکی دیہی مرکز صحت سہجہ لے کر گئے جہاں پر ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ڈرپ لگا کر ایمبولینس کی بجائے پھٹہ رکشہ پر ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور ریفر کر دیا زخمیوں کے ساتھ موجود ورثاء نے خان پور میں میڈیا کو بتایا کہ سہجہ سے خان پور تک پھٹہ رکشہ پر لے کر آنے والے دونوں زخمیوں کو شدید تکلیف برداشت کرنا پڑی اور خون بھی زیادہ ضائع ہوا ہے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کی اس بے حسی کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹروںکی بے حسی، 2 زخمیوں کوڈرپ لگا کر رکشہ پرہسپتال ریفر کر دیا
Apr 21, 2019