بہاولپور (نمائندہ خصوصی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروائی ہے جس کا آغاز25اپریل سے کیا جائے گا ۔جو اساتذہ اپنا ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں وہ آن لائن اپنا ڈیٹا ارسال کرسکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم ضلع بہاول پور نے تمام کیٹگریز کے تبادلہ کے لیے SIS اپلیکیشن دی ہے جو مذکورہ (http://bit.ly/2IC3Q1X ) پاتھ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ضلع بھر میں خالی آسامیوں کی تفصیل متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تبادلہ کے حوالہ سے کوئی بھی درخواست چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی بہاول پور کے دفتر میں وصول نہیں کی جائے گی۔ تمام امیدوارآن لائن درخواست دیں گے۔