جدہ ( نمائندہ خصوصی )علامہ اقبال کی 81 وین برسی پر مجلس محصورین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سعودی سفارت کار سور دانشور ڈاکٹر محمد علی الغامدی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال مشرق ہی کے نہیں وہ عالمی شاعر تھے۔علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک محقق اور مفکر بھی تھے۔ ان کے کلام کا ترجمہ عربی زبان میں اتنا ذیادہ نہیں ہوا۔ اقبال اکیڈمی کو اس پر کام کرنا چاہیے۔ علامہ اقبال کے کچھ کلام کا ترجمہ عربی میں ہوا ہے جس میں شکوہ اور جواب شکوہ کا ترجمہ بھی ہے جس کو مصر کی مغلیہ ام کلثوم نے گایا بھی ہے۔ڈاکٹر علی الغامدی نے بنگلا دیش میں محصور پاکستانیوں کی واپسی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کی حکومت کو رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر کم کریں۔ علامہ اقبال کی برسی مجلس محصورین نے احترام سے منائی اس موقع پر حامد اسلام خان نے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش۔ قائم مقام کنوینر سید مسرت خلیل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق اور محصورین کی پاکستان واپسی کی قرار دیں بھی منظور کروایں۔
علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک محقق اور مفکر بھی تھے:ڈاکٹر محمد علی الغامدی
Apr 21, 2019