لاہور(نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 3 منزلہ مکان زمین بوس ہونے سے ماں بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو نے تمام زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔ محلہ اسلام خان میں بوسیدہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی،تین سالہ حسیب، 5سالہ اریب، 35سالہ خضر حیات، اور 15سالہ حافظ نواب، 45 سالہ شاہین، 35سالہ فرزانہ، اور 40سالہ شہزاد ملبے تلے دب گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 10 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملبے سے شاہین بی بی ،شہزاد ،قاسم، بشریٰ بی بی اور دو افراد کی نعش نکالی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی شہزاد گھر میں مہمان آیا ہوا تھا جہاں ایک زخمی بچے کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے،تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر تین مرلے پر مشتمل تھا ،تیسری منزل کی چھت گری ادھر لاہور صالحہ سعید نے بھاٹی کے علاقے میں تین منزلہ عمارت گرنے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے جائے حادثہ کا دورہ کیا انہوں نے امدادی کارروائیوں کی خودنگرانی کی ڈی سی لاہو رصالحہ سعید نے اولڈ سٹی حکام کو بھی طلب کر لیا۔
بھاٹی گیٹ: 3 منزلہ بوسیدہ مکان گرنے سے ماں بیٹے سمیت 6 جاں بحق، 4 افراد زخمی
Apr 21, 2019