نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی تہاڑ جیل میں مسلمان قیدی کو جبراً ہندو بنانے کی کوشش۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر لفظ ’’اوم‘‘ داغ دیا۔ جیل سپرٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی کو زبردستی ہندو بنانے کی کوشش کی اور نوجوان کی پشت پر لفظ اوم داغ دیا۔ قیدی کو 2 روز تک کھانا بھی نہیں دیا گیا۔ شبیر نامی اس قیدی کے اہل خانہ نے مقامی عدالت سے رجوع کیا اور بتایا کہ ان کے بیٹے کی جان کوخطرہ ہے۔ عدالت کے حکم پر 34 سالہ شبیر کو عدالت پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنی پشت پر داغا گیا لفظ اوم دکھایا۔ عدالت نے حکام کو مسلمان قیدی کی حفاظت یقینی بنانے اور واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
بھارتی جیل میں مسلمان قیدی کو زبردستی ہندو بنانے کی کوشش، پیٹھ پر اوم لکھ دیا
Apr 21, 2019