سری لنکا میں دہشتگردی پروزیراعظم عمران خان کا اظہار مذمت

Apr 21, 2019 | 14:07

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں‌ ہونے والے6 دھماکوں‌ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں‌ ہونے والے6 دھماکوں‌ کی شدید مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ "ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خوفناک دہشت گرد حملے اور اسکے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور سری لنکن بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔"
 

مزیدخبریں