تاندلیانوالہ: زیادتی پر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی‘ شرقپور: بچی نشانہ بن گئی

شرقپور شریف‘ فیروزوالا (نامہ نگاران) شرقپور شریف اور فیروزوالا سمیت مختلف علاقوں میں 7 سالہ بچی سمیت 6 خواتین اور 12 سالہ لڑکے سے زیا دتی‘ تاندلیانوالہ میں زیادتی پر دلبرداشتہ ہو کر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق شرقپور کے نواحی گائوں چاہ شیر والے میں 7 سالہ (م) کھیتوں میں چھوٹی چھوٹی بکریوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اوباش قاسم علی نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلہ غریب آباد میں 17 سالہ (ن) گھر میں سو رہی تھی کہ آکاش دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہو گیا اور ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ 25 نمبر سٹاپ میں نوجوان فیصل نے جواں سالہ (پ) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتارہا۔ اس دوران زیادتی بھی کرتا رہا۔ سرکل فیروزوالہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں بھی نوجوان نے ایک جواں سالہ خاتون (ز) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔آن لائن کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے زمیندار افتخار نے بتایا کہ اس کی بیوی (س) گھر میں اکیلی تھی‘ کہ ملزم زین العابدین نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کر ڈالی۔ ملزم ہمیں دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی کاربین 12 بور وہیں گر گئی تو بیوی سعدیہ نے غیرت اور شرم کے مارے اپنے پیٹ پر رکھ کر فائر مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ساہیوال میں پرائیویٹ کمپنی کی ایڈورٹائزنگ لیڈی آفیسر کو دھوکہ سے کمپنی کا آفیسر ذیشان پاک ایونیو کالونی لایا اور کمرہ میں بند کر کے چلے گیا اور اس کے دوست ریاست نے زبردستی (ش) کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔ واربرٹن میں 50 سالہ محمد اشرف نے 12سالہ (ح) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے نے بتایا کہ ملزم قتل کی دھمکیاں دے کر چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن