غلام سرورکی زیرصدارت اجلاس،وزیراعظم پورٹل پرشکایات کے ازالہ بارے آگاہ کیا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویژن میں اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اپنی سیکڑوں ایکڑ زمین واگزار کروانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا. وفاقی وزیر ہوا بازی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو انسداد تجاوزات کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کی اراضی کے معاملات کو بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے. وفاقی وزیر کو وزیر اعظم پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے کے لیے کی جانے والی کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا. وفاقی وزیر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ ایوی ایشن ڈویژن اور اس کے محکموں کو عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے عین ویژن کے مطابق حل کریں اور وزیراعظم آفس کو اس حوالے سے ماہانہ رپورٹ پیش کریں. ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...