تھیلے سیمیا‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کے خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم

Apr 21, 2020

لاہور (پ ر) HOPE UPLIFT FOUNDATION اور سندس فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے تھیلے سیمیا‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا ان مستحق بچوں کے 100 خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ HOPE UPLIFT FOUNDATION پریذیڈنٹ مسز لبنی شکوہ‘ ڈاکٹر فائزہ اصغر جنرل سیکرٹری اور گوہر پیرزادہ ڈپٹی جنرل مینجر نے خصوصی ہمدردی کی کہ کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں ان تھیلے سیمیا‘ ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کے خاندانوں کا سہارا بنے اور ان کی امداد کی۔ انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود سندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

مزیدخبریں