شاعرمشرق علامہ اقبال کی آج 82 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سےمنائی جارہی ہے

 حکیم الامت ، شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی 82 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سےمنائی جارہی ہے۔
مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877کو پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ۔ علامہ اقبال نےابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کیا۔ ایف اے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور چلے گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اورایم اے کیا۔1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔ 1905 میں علامہ اقبال اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ جیسے اساتذہ نے آپ کی روحانی اور فلسفیانہ تربیت کی۔

ای پیپر دی نیشن