نشتر عملے میں 6ہزار 668حفاظتی کٹس‘ 2لاکھ 95ہزار گلوز تقسیم

Apr 21, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں اب تک ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملے کو تقسیم کی گئی پی پی ایز،این 95 ماسک،سرجیکل ماسک ،گلوز،گوگلز،ڈسوزیبل کیپس ،اور ہینڈ سینی ٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان کے اعدادوشمار سامنے آگئے،6668 پی پی ایز،2 لاکھ 95 ہزار 380 وینائل گلوز،2706 این 95 ماسک ،60 ہزار 380 سرجیکل ماسک تقسیم کر دئیے گئے مزید سامان بھی سٹاک میں موجود تفصیل کے مطابق نشتر انتظامیہ کو اب تک کورونا کے خلاف حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اب نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے طبی عملے میں اب تک تقسیم کئے گئے حفاظتی سامان کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں،ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ فارمیسی کی دستخط شدہ لسٹ کے مطابق اب تک 6ہزار 668 پی پی ایز کٹ،2 لاکھ 95 ہزار 380 وینائل گلوز،2 ہزار 706 این 95 ماسک،60 ہزار 380 سرجیکل ماسک،24 ہزار 186 ڈسپوزیبل کیپس،38 ہزار 574 ڈسپوزیبل شو کور،491 گوگلز،20 فیس شیلڈ، اور 2 ہزار 978 ہینڈ سینی ٹائزر ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے میں تقسیم کئے جا چکے ہیں،جبکہ اس وقت 3ہزار سے زائد پی پی ایز کٹس،70 ہزار سے زائد وینائل گلوز،5 ہزار سے زائد این 95 ماسک،20 ہزار سے زائد سرجیکل ماسک،80 ہزار سے زائد ڈسپوزیبل کیپس،1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ڈسپوزیبل شو کور،551 گوگلز،1 ہزار سے زائد فیس شیلڈز جبکہ 844 ہینڈ سینی ٹائزر سٹاک میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں