ملتان( سپیشل رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی طرف سے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے پی پی ایز کے عطیہ دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بروقت اور موثر فیصلے کئے ہیں وی سی ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا کہ اب نشتر ہسپتال کے 27 میں سے 26 ڈاکٹرز کاکورونا ٹیسٹ رزلٹ نیگٹیو آ گیا ہے۔
ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہیں
Apr 21, 2020