سعودی عرب میں وزیر تعلیم اور نیشنل سینٹر برائے ای لرننگ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ کرونا بحران کے بعد آن لائن تعلیم ای لرننگ پہلے کی طرح نہیں ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کرونا بحران سے پہلے اور اس کے دوران ای لرننگ کےلیے قومی مرکز کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے شعبے میں آئندہ آن لائن لرننگ سینٹرکا زیادہ فعال کردار ہوگا۔ کرونا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات، حالیہ پیشرفت میں ای لرننگ کو مستقبل کے تزویراتی آپشن کے طور پر اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی نے تعلیمی نظام کے طریقہ کار کوپوری دنیا میں بدل کررکھ دیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں آن لائن تعلیمی عمل کو دستاویزی شکل میں مربوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔