ملتان(سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ملتان پہنچ گئیں،سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلیئے اجلاس کمیٹی روم کی بجائے حیات ظفر آڈیٹوریم میں ہو گا ، تفصیل کے مطابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے اکیڈمک کونسل کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، جس میں تمام شعبوں کے سربراہان اور پروفیسرز کو شرکت کی ہدایات دی گئی ہیں۔