لیبیا : ترکی کے لائے ہوئے اجرتی جنگجوؤں کی ہلاکتیں 199 ہو گئیں

لیبیا میں مختلف محاذوں پر قومی فوج کے ساتھ معرکوں کے دوران ترکی کے ہمنوا مزید 9 شامی مسلح جنگجو مارے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق لیبیا میں فوجی آپریشن کے دوران شامی جنگجوؤں کے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔

لیبیا میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران اب تک ترکی کے ہمنوا گروپوں سے تعلق رکھنے والے 199 جنگجو موت کی نیند سلائے جا چکے ہیں۔

المرصد کے مطابق یہ ہلاکتیں طرابلس کے جنوب میں صلاح الدین، طرابلس ہوائی اڈے کے نزدیک الرملہ اور الہضبہ کے مقامات کے علاوہ مصراتہ اور لیبیا میں دیگر علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران واقع ہوئیں۔المرصد نے واضح کیا کہ ترکی نے "اجرتی جنگجوؤں" کو لیبیا منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کا مقصد لیبیا کی قومی فوج کے خلاف قومی وفاق حکومت کی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔ انقرہ نواز گروپوں کے درجنوں جنگجوؤں پر مشتمل کھیپ کے لیبیا پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن