جواد ظریف کا کرونا کی وباء میں ایران اور شام پرعاید پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

Apr 21, 2020 | 10:30

ویب ڈیسک

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکا سے ایک بار پھر ایران اور شام پر عاید کی گئی پابندیاں فوری طور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔شامی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشارالاسد اور جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ہے ۔ اس موقعے پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے کرونا کی وباءکے دوران بھی ایران اور شام پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھ کر اپنا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔بشارالاسد جواد ظریف سے ملاقات کے دوران ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی کرونا وبا سیاسی استحصال کے لیے استعمال کررہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق جواد ظریف کے دورہ دمشق کا مقصد شامی حکومت کو یہ پیغام دینا ہے کہ تہران اسے تنہا نہیں چھوڑے گا۔

مزیدخبریں