لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27 اپریل کو کیس کی سماعت کے لیے عمر اکمل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔ اس دوران تمام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔ عمر اکمل نے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔ عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.4. 2 کی دو مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ جب تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین عوامی فیصلے کا اعلان نہیں کر دیتے پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔