کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے بعد آزادکشمیر حکومت نے بھی ٹائیگر فورس کو امدادی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔ ترجمان آزادکشمیر حکومت مصطفیٰ بشیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی انتظامیہ باصلاحیت اور منظم ہے۔ ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔ لاک ڈائون سے متعلق 23 اپریل کو اعلان ہوگا۔ آئندہ صرف ایک ہفتے کے دورانیے کیلئے فیصلے کئے جائیں گے۔