رمضان المبارک : 5دن کام کرنیوالے سرکاری دفاتر 10سے4 اور 6روز والے 3بجے تک کھلیں گے

Apr 21, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) وفاقی اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو دفاتر پانچ دن کام کرتے ہیں وہ صبح 10 بجے سے4 بجے تک پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز 10 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اسی طرح جو دفاتر ہفتے میں 6 دن کام کریں گے وہ صبح 10 بجے سے 3 بجے تک کام کریں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز 10 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزیدخبریں