غار حرا اور غار ثور کی تزئین وآرائش کی ہدایات

Apr 21, 2020

مکہ (اے پی پی) مکہ مکرمہ میں موجود اسلامی شعائر کی دو یادگار غار حرا اور غار ثور کی ضروری مرمت، تزئین و آرائش کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باعث غارحرا اور غار ثور پر زائرین کی آمد کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ اس دوران تاریخی مقامات کی صفائی ستھرائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے تقریبا دو میل کے فاصلے پر جبل نور پر غار حرا واقع ہے۔ اس غار کی لمبائی 4 میٹر سے کم اور چوڑائی ڈیڑھ میٹر سے تھوڑی زیادہ ہے۔610 عیسوی میں نبی کریم حضرت محمدؐپر اس غار میں پہلی وحی نازل ہوئی۔

مزیدخبریں