برلن( سپورٹس ڈیسک) مشہور جرمن باکسر ول ہیلیم اوٹ نے لاک ڈائون کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔مارشل آرٹس میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے جرمن باکسر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔ انہوں نے کہا کرونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون نے مجھے اس مذہب کو جاننے کا موقع دیا ۔ویڈیو میں جرمن باکسر نے کلمہ طیبہ پڑھا اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔انہیں ایک تصویر میں قران پاک بھی پکڑے دکھایا گیا ہے ۔