امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک مزاکرات کاروں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے ریلیف پیکج کے قواعد پر اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت چھوٹے کاروباروں کے لیے مزید امداد فراہم کی جائے گی جو رواں ہفتے کانگریس میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے گزشتہ روزکورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے نئے ریلیف پیکج کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مزاکرات کاروں کے درمیکان اس پیکج پر ابھی بات چیت جاری ہے اور مجھے امید ہے کہ آج اس پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ اس سلسلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اکثریتی رہنما سٹینے ہویئر نے کہا کہ ایوان نمائندگان میں اس پیکج کی منظوری کے لیے بدھ کو ووٹنگ کا امکان ہے۔