امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے پھیلاوکی اصل صورتِ حال چھپائی جا رہی ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک بڑے شہر استنبول میں ہلاکتوں کی تعداد سے لگتا ہے کوورنا وائرس کا پھیلاو حکومتی دعووں سے زیادہ ہے۔امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ استنبول میں 9 مارچ تا 12 اپریل گزشتہ سالوں کے مقابلے میں 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق ترکی میں اموات بڑھنے سے لگتا ہے کورونا وائرس سرکاری تصدیق سے کئی ہفتے پہلے پھیل چکا تھا۔امریکی اخبار نے یہ بھی کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو انتہائی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔