متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے اس سال رمضان خیموں کے اجازت نامے منسوخ کردیئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہر سال رمضان کی آمدپر مقامی شہری روزہ داروں کے لیے افطار خیمے لگایا کرتے تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی ورکرز کو افطار کرایا جاتا تھا۔کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سماجی دوری کی پابندی کی وجہ سے افطار خیموں کا پروگرام نہیں ہوگا۔ شارجہ کی بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل ثابت الطریفی نے بتایا کہ بلدیہ کے حکام مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کررہے ہیں- رمضان خیموں پر پابندی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مقامی شہری ، مقیم غیر ملکی و سرکاری ونجی ادارے اس حوالے سے تعاون و یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔