ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹر استعمال کے لیے تیار ہیں۔وزیر صحت نے اس بارے میں صدر ایردوان کو استنبول کے شہر اسپتال میں ان وینٹی لیٹر کی تقریب وصولی کے موقع پرویڈیو کانفرنس کے ذریعے مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت ان کی تعداد100 ہے جبکہ اگلے ماہ سے ان کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔ دوسری جانب ، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک نے بھِی اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ مئی تک پانچ ہزار وینٹی لیٹر کی استعداد حاصل کرلی جائے گی۔