دل کے آپریشن کے بعد شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کی حالت بدستور نازک ہے، امریکی حکام کا دعویٰ

 امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کے گذشتہ ہفتے دل کے آپریشن کے بعد ان کی حالت بدستور نازک اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم ان کی صحت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کو یہ یقینی علم نہیں کہ صدر کم جانگ ان زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ جنوبی کوریا کے ایک اخبار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جان انگ کا دل کا آپریشن ہوا ہے تاہم اخبار کے مطابق آپریشن کے بعد وہ کافی حد تک صحتیات ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے دادا اور شمالی کوریا کے بانی صدر کم ال سنگ کے15 اپریل کو یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت نہیں کی جس کے بعد سے ان کی صحت کے بارے میں مختلف افواہیں گردش میں ہیں۔واضح رہے کہ شمالی کوریا میں صدر کم جانگ ان کی صحت سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ کم جانگ ان کی عمر 36 سال ہے اور وہ کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ دونوں کوریاﺅں میں اتحاد کے لئے جنوبی کوریا کی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر رواں سال کے دوران گذشتہ سال کی نسبت کم تقریبات میں نظر آئے ہیں تاہم ان کی صحت کے حوالے سے غیر مصدقہ باتیں پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن