الزمات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،کورونا کے پھیلاؤ میں کوئی کردار نہیں:چین

Apr 21, 2020 | 15:59

ویب ڈیسک

چین نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو میں اس کا کوئی کردار ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکی رہنماوں کی جانب سے چین پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ امریکا میں 2008ءکے مالی بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا تو کیا کسی نے امریکا سے ذمے داری لینے یا ہرجانے کامطالبہ کیا؟ امریکا کا دشمن چین نہیں وائرس ہے، کسی کو الزام دینے سے وقت اور جانیں نہیں بچائی جاسکتیں۔ ایچ این ون فلو کی وبا امریکا میں پھوٹی جس نے ساری دنیا کو متاثر کیا، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکا میں منظرعام پر آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین مجرم نہیں بلکہ خود اس وائرس کا شکار بنا ہے، یہ وائرس انسانیت کا دشمن ہے جو کبھی بھی کہیں بھی حملہ آور ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایچ این ون فلو کی وبا امریکا میں پھوٹی جس نے ساری دنیا کو متاثر کیا، ایڈز بھی سب سے پہلے امریکا میں منظرعام پر آیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا میں 2008ءکے مالی بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا تو کیا کسی نے امریکا سے ذمے داری لینے یا ہرجانے کامطالبہ کیا؟چین نے واضح کیا کہ امریکا کا دشمن چین نہیں وائرس ہے، کسی کو الزام دینے سے وقت اور جانیں نہیں بچائی جاسکتیں۔چین نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکا حقائق، سائنس اور عالمی اتفاقِ رائے کا احترام کرے گا، بلا وجہ چین پر حملے اور الزامات بند کرکے اپنی توجہ ملک میں پھیلی وبا اور عالمی تعاون پر مرکوز کرے گا۔

مزیدخبریں