ٹرکوں کے لیے ہائیڈروجن بیٹریوں کی تیاری بارے گیلے کے والوو پلانٹ کے ساتھ شراکت داری ہے، ڈیملر

 جرمنی کی موٹرساز کمپنی ڈیملر نے کہا ہے کہ وہ ٹرکوں کے لیے ہائیڈروجن بیٹریوں کی تیاری بارے چینی آٹوموبائل کمپنی گیلے کے والوو پلانٹ کے ساتھ شراکت داری کررہی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیلے کے والوو پلانٹ سے شراکت داری کا مقصد ٹرکوں کے لیے ہائیڈروجن بیٹریاں تیار کرنا ہے، اس سے گاڑیوں کو فاسد مادوں کے استعمال سے ہٹانے میں مدد ملے گی۔ ڈیملر نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کا مالی حجم 1.2 ارب یورو (1.3 ارب ڈالر) ہے، اس سے ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والے ٹرک اور بسیں سڑکوں پر لائی جاسکیں گی۔

ای پیپر دی نیشن