امریکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد کے حوالے سے سابق خاتون اول اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا اکاونٹ پر انہوں نے لکھا کہ تمام ماہرین نے کہا کہ امریکا میں پھر سے معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں ٹیسٹ، وائٹ ہاوس نے مارچ کے آخر تک 27 ملین ٹیسٹ کا کہا تھا لیکن گزشتہ ہفتے تک صرف 4 ملین ٹیسٹ ہوئے ہیں۔