دبئی میں روزانہ 10ہزار سے زائد کھانے کے پیکٹس کی تقسیم

کورونا وائرس سے مشکلات کا شکار ہونے والوں کے لیے دبئی حکومت کی جانب سے روزانہ کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے علاقے ڈیرا میں روزانہ 10 ہزار سے زائد کھانے کے پیکٹس محنت کشوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔سماجی دوری اختیار کرکے حکومتی اہلکار اور رضا کار کھانا تقسیم کرتے ہیں۔دو وقت کا کھانا فراہم کرنے پر محنت کشوں نے حکومت دبئی کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن